Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بھارت اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟ | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 31 اکتوبر ، 2021

بھارت اب کیسے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا  مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلے پاکستان نے ہرایا پھر نیوزی لینڈ نے شکست دی۔

اس کے بعد گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، افغانستان 4  پوائنٹس کے ساتھ دوسری، نیوزی لینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور نمیبیا دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

بھارت اور اسکاٹ لینڈ ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔

پاکستان نے اگلے دو میچز نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے کھیلنا ہیں اور دونوں میں سے ایک میچ جیت کر بھی پاکستان سیمی فائنل میں پکا ہوجائے گا۔

اب سوال یہ ہے کہ بھارت کیسے پہنچے گا؟

اس کیلئے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔

بھارتی ٹیم کے اگلے تین میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی تینوں حریفوں کے خلاف کھیلنا ہے، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیت جاتا ہے تو بھارت کا کوئی چانس باقی نہیں رہے گا۔

اس لیے کوہلی الیون چاہے گی کہ کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست ضرور دے  لیکن وہ ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس تین سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا انڈین ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ضرور ہوگا۔ 

اس لیے بھارت چاہے گا کہ اسکاٹ لینڈ یا نمیبیا میں سے کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو ضرورت اپ سیٹ کرے۔

اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو ہراتی ہے، افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہراتی ہے اور بھارت تینوں میچز جیت جاتی ہے تو پھر یہ تینوں ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ ہوں گی اور ایسے میں نیٹ رن ریٹ کا عمل دخل ہوگا اور اگر نیٹ رن ریٹ میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہ ہوپائی تو اس صورتحال میں نیوزی لینڈ اور انڈیا بھی باہر ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔

مزید خبریں :