Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا؟ | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 03 نومبر ، 2021

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا؟

پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے— فوٹو: آئی سی سی
پاکستان نے نمیبیا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے— فوٹو: آئی سی سی 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 4 میچز جیت کر ٹاپ پر ہے۔ اس کا پانچواں اور آخری میچ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔

پاکستان کا اگلا مقابلہ 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہے لیکن اس میچ کا پاکستان کی  پوائنٹس ٹیبل پر  پوزیشن پرکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ 

پاکستان گروپ 2 میں پہلے نمبر پر رہنے کی وجہ سے 11 نومبر کو دبئی میں سیمی فائنل کھیلے گا۔ تاہم سوال یہ ہے کہ پاکستان کا سیمی فائنل میں کس ٹیم سے ٹاکرا ہوسکتا ہے؟

گروپ 1 میں پوائنٹس ٹیبل پر موجودہ صورتحال پر نظر ڈالیں تو انگلینڈ کے 4 میچز میں 8 ، جنوبی افریقا کے 4 میچز میں 6 اور آسٹریلیا کے 3 میچز میں 4 پوائنٹس ہیں۔

فوٹو: آئی سی سی اسکریں گریب
فوٹو: آئی سی سی اسکریں گریب

گروپ 1 میں ابھی صورتحال واضح نہیں ہے کہ کونسی ٹیم سیمی فائنل میں پاکستان سے باضابطہ طور پر مقابلہ کرے گی لیکن اگر پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال سپر 12 مرحلے کے آخر تک برقرار رہی یعنی انگلینڈ پہلے، جنوبی افریقا دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر رہا تو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دوسرے نمبر والی ٹیم جنوبی افریقا سے ہوگا۔

انگلینڈ

انگلینڈ نے اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف 6 نومبر کو کھیلنا ہے ۔

اگر انگلینڈ اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے تو وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ بغیر کسی شبے کے ٹاپ پر ہی رہے گا ۔

 جنوبی افریقا سے ہار کی صورت میں بھی انگلینڈ  ممکنہ طور پر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہی رہے گا کیونکہ اس کا رن ریٹ باقی ٹیموں سے کافی زیادہ ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر  پاکستان کا سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلہ نہیں ہوسکتا۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے اپنے بقیہ 2 میچز بنگلا دیش(4 نومبر) اور ویسٹ انڈیز (6 نومبر) کے خلاف کھیلنے ہیں۔

اگر آسٹریلیا ان دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے اور انگلینڈ اپنا آخری میچ ہارتا ہے تو آسٹریلیا کے بھی 8 پوائنٹس ہوجائیں گے البتہ ممکنہ طور پر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سےآسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہے گا اور اس کا سیمی فائنل میں پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

جنوبی افریقا

جنوبی افریقا نے اپنا آخری میچ  6 نومبر کو  انگلینڈ کےخلاف کھیلنا ہے۔ اگر جنوبی افریقا اس میچ میں کامیابی حاصل کرلیتا ہے اور آسٹریلیا بھی اپنے دونوں میچز میں جیت جاتا ہے تو ان دونوں ٹیموں کے درمیان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہنے کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوسکتا ہے، انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی۔

البتہ اگر آسٹریلیا دو میں سے ایک میچ ہار جاتا ہے اور جنوبی افریقا بھی انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 6 ہوجائیں گے اور بہتر رن ریٹ والی ٹیم دوسری پوزیشن پر آکر سیمی فائنل میں جائے گی اور پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

اس تمام تر صورتحال کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ آسٹریلیا کا دوسری پوزیشن پر آنے کا چانس زیادہ ہے کیوں کہ اس کے دو میچز باقی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے پاس ایک ہی میچ باقی بچا ہے۔

نوٹ: ویسٹ انڈیز کے بھی دو میچز باقی ہیں اور اگر وہ وہ تکنیکی طور پر سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوا البتہ اس کے ٹاپ 2 میں آنے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے مضمون میں ویسٹ انڈیز کو اس دوڑ میں شامل نہیں رکھا گیا۔

مزید خبریں :