Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
بابر ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن سکتا ہے اگر۔۔۔ سنیل گواسکر کا کالم اردو میں | کھیل - Geo.tv

Time 11 نومبر ، 2021
کھیل

بابر ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن سکتا ہے اگر۔۔۔ سنیل گواسکر کا کالم اردو میں

اس بار بابر اعظم کی قیادت میں وہ کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں: سنیل گواسکر—فوٹو: ٹوئٹر
اس بار بابر اعظم کی قیادت میں وہ کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں: سنیل گواسکر—فوٹو: ٹوئٹر

ایک کپ جو کرکٹ آسٹریلیا کی ٹرافی کیبنٹ سے غائب ہے وہ آئی سی سی مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈکپ ہے اور وہ اسے متحدہ عرب امارات سے لانے کے لیے بے چین ہوں گے۔ انہوں نے اس فارمیٹ میں مشکل وقت گزارا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ ان کے کچھ کھلاڑی دنیا کی مختلف ٹی 20 لیگز میں بڑے غالب ہیں وہ بحیثیت ٹیم کبھی کلک نہیں کر سکے۔

وہ بنگلا دیش میں کچھ عام سی کارکردگی دکھا کر اس ٹورنامنٹ میں  پہنچے تھے۔ متحدہ عرب امارات میں پچوں اور لمبی باؤنڈریوں نے یقینی طور پر ان کے بولرز اور لیگ اسپنر ایڈم زمپا کی مدد کی ہے اور خاص طور پر ڈیوڈ وارنر کی خوفناک اسٹرائیکنگ فارم میں واپسی کے ساتھ یقینی طور پر انہوں نے اب تک اپنی پہنچ سے دور اس کپ کو گھر لے جانے کے امکانات بڑھا دیے ہیں۔

لیکن اس سے قبل انہیں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا جو اب تک ایونٹ کی بہترین آل راؤنڈ ٹیم رہی ہے۔ پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور وہ واحد ٹیم ہے جس نے اپنے تمام گروپ میچز جیتے ہیں اور وہ ایسا کرنے میں شاید ہی مشکلات میں دکھائی دیے ہوں۔ 

 واحد کھیل جس میں وہ تقریباً جیت سے دور دکھائی دیے وہ افغانستان کے خلاف تھا، لیکن وہاں بھی آصف علی نے زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے آخرکار انہوں نے وہ ایک اوور قبل ہی جیت لیا۔

اس کھیل میں قدرتی طور پر باصلاحیت کرکٹرز میں سے کچھ کے ساتھ پاکستان ہمیشہ سے ہی ایک دلکش ٹیم رہی ہے۔ جس چیز نے انہیں واپس کھینچ لیا وہ ایک پرجوش مزاج ہے۔ 

اس بار بابر اعظم کی قیادت میں وہ کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بابر اگر خود کو فٹ اور متحرک رکھتا ہے تو وہ اس کھیل کے عظیم ترین یعنی ’آل ٹائم گریٹس‘ میں سے ایک بن جائے گا۔ وہ پاکستان کے عظیم ترین کپتانوں میں سے ایک بھی بن سکتا ہے۔ 

اس بار بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں—فوٹو: بابر اعظم/ٹوئٹر
اس بار بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم کافی پرسکون اور بہت زیادہ کھیل سے آگاہ ٹیم ہیں—فوٹو: بابر اعظم/ٹوئٹر

کھیل کی صورتحال کے بارے میں اس کا مطالعہ شاندار ہے اور وہ بولنگ اور فیلڈ پلیسنگ میں جو تبدیلیاں کر رہا ہے وہ ناقابل یقین حد تک درست ہیں۔

بولنگ میں اس کے پاس جو ورائٹی ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی بھی وقت بولر کی کمی کا شکار نہیں ہو سکتا اور یہ کسی بھی کپتان کے لیے بہت بڑا پلس ہے۔ انہیں ابتدائی وکٹیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر فنچ، وارنر کی جوڑی چلتی ہے تو آسٹریلیا کو روکنا مشکل ہوگا۔

یہ بھی ایک سنسنی خیز مقابلہ ہونا چاہیے۔

(سنیل گواسکر کا یہ کالم ’خلیج ٹائمز‘ میں شائع ہوا ہے جس کا اردو ترجمہ یہاں پیش کیا گیا ہے۔)

مزید خبریں :