Time 06 جون ، 2025
پاکستان

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویوکا الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں۔ فوٹو فائل

پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکا الرٹ جاری کردیا گیا۔

ریلیف کمشنرکا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویوکے پیش نظرالرٹ رہیں، ہیلتھ،ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو1122 اور دیگرمحکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 7 سے 12 جون تک درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویوکےخدشات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافےکاخدشہ ہے۔

مزید خبریں :