Time 06 جون ، 2025
پاکستان

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان

سندھ حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کیلئے خصوصی معافی کا اعلان
قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کے لیے 120 دن کی خصوصی معافی کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کے لیے 120 دنوں کی معافی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قیدیوں کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ عام قیدیوں کو 120 دن کی خصوصی معافی دی جائے گی تاہم قتل، دہشتگردی، ریپ، اغوا اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدی معافی کے اہل نہیں ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف عام سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا، سزائے موت کے قیدی اس ریلیف میں شامل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ منشیات، فارن ایکٹ، جاسوسی اور مالی بے ضابطگیوں میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس حکم نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :