پاکستان
28 مارچ ، 2017

سپریم کورٹ کا پنجاب پولیس کے 121 افسران کی تنزلی کا حکم

سپریم کورٹ کا پنجاب پولیس کے 121 افسران کی تنزلی کا حکم

سپریم کورٹ نے پنجاب پولیس میں 121 افسران کی تنزلی کا حکم دیدیا ،جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا ہے کہ جو لوگ چھلانگ لگا کر آگے آئے ہیں ،انہیں واپس جانا ہوگا ۔

سپریم کورٹ نےآئوٹ آف ٹرن ترقیوں کے کیس میں انسپکٹر سے ڈی آئی جی رینک تک کے افسران کی تنزلی کی اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیدیا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کو اور آپ کے وزیر قانون کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جائے ؟

جسٹس فائز عیسیٰ نےاستفسار کیا کہ کون ہے وزیر قانون ؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ ہے ۔

سپریم کورٹ نے متاثرہ افسران کی درخواستیں خارج کردیں، جسٹس امیرہانی مسلم نے کہاکہ بہترہےافسران ریٹائرمنٹ لےلیںہم نےفیصلہ دیاتوافسران کومشکل ہوگی ۔

مزید خبریں :