پاکستان
08 فروری ، 2015

وزیر اعظم کا آبپارہ مارکیٹ کادورہ، قیمتیں دریافت کیں

 وزیر اعظم کا آبپارہ مارکیٹ کادورہ، قیمتیں دریافت کیں

اسلام آباد......اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف نے آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز کا اچانک دورہ کیا اور عوام سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ اور جی ٹین مرکز کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں میں گھل مل گئے ۔ وزیر اعظم نے شہریوں سے روز مرہ کی اشیاء ضروریہ ، سبزیوں اور پھلوںکی قیمتیں دریافت کیں۔ شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں نمایاںکمی پر وزیر اعظم کو خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

مزید خبریں :