08 فروری ، 2015
لاہور......تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ لگتا ہے حکمران کسی طریقے سے ماننے والے نہیں،انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کاکہنا تھا کہ دھرنے کے دن عمران خان کی سیاسی زندگی کےسب سےکامیاب دن تھے،نواز شریف یا پرویز رشید سمجھتےہیں کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا مسئلہ حل کیےبغیر اسی طرح چلتے رہیں گےتو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔حکومت تو جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اپنے بندے کی تجویز بھی نہیں مان رہی،ان کاکہنا تھا کہ استعفے دیناہمارااصل ہدف نہیں، سپریم کورٹ کے 3سینئر ججز فیصلہ کریں کہ دھاندلی کے الزامات میں وزن ہے یا نہیں،اسد عمر کا کہنا تھاکہ کےپی کے میں سینیٹر منتخب کر سکتی ہے،دیگرصوبوں سے سینیٹ الیکشن نہ لڑنےکافیصلہ حتمی ہے۔