پاکستان
08 فروری ، 2015

سکھر میں مبینہ پولیس مقابلہ ،4 ڈاکو ہلاک

سکھر میں مبینہ پولیس مقابلہ ،4 ڈاکو ہلاک

سکھر......سکھر میں مبینہ پولیس مقابلےمیں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس مقابلے کے خلاف خروس برادری کے سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈی ایس پی پنو عاقل لیاقت عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ہائی وے پر ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے کھڑے تھے کہ پولیس سے سامناہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے مقابلے میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے لیے 2،2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے احسان خروس کی برادری کے لوگوں نے پولیس کے خلاف سٹی بائی پاس پر احتجاجی دھرنادیا۔ انہوں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے جعلی مقابلے میں احسان خروس کو ہلاک کیا ہے،،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور 12 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ۔

مزید خبریں :