08 فروری ، 2015
کراچی .......سینیٹ الیکشن کے لئےپیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے پارلیمانی بورڈ کا تین روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ پی پی پی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم پارلیمانی بورڈ کے تیسر ے دن کے اجلاس میں بھی شرکت کے لئے نہیں آئے۔بلاول ہاوس کراچی میں ہونے والے اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ جبکہ اجلاس میں راجا پرویز اشرف، فریال تالپور، شیری رحمان اور سینیٹر رضا ربانی اور سید قائم علی شاہ نے شرکت کی۔ اس دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور اسلام آباد کی سینیٹ کی نشستوں کے14 درخواست گذاروں کے انٹرویوز کئے گئے۔انٹرویو دینے والوں میں خیبر پختونخواہ سے نور عالم خان، خانزادہ خان، سردار خان، بلوچستان سے صابر بلوچ، پنجاب سے ملک حاکمین خان، پیر حیدرزمان قریشی جبکہ سندھ سے مصطفی نواز کھوکھر اور سسی پلیجو شامل تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم کو سینیٹ میں ٹکٹس کی تقسیم پر تحفظات ہیں اور اسی لئے انہوں نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم بیرون ملک ہیں۔