پاکستان
08 فروری ، 2015

تمام مسالک کے علماملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،طاہر اشرفی

تمام مسالک کے علماملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں،طاہر اشرفی

کراچی..... پاکستان علماکونسل کے زیراہتمام امن کنونشن کا انعقادکیا گیا ،جس کی صدارت،چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہراشرفی نے کی۔اس موقع پر علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے،غیرمسلموں کی عبادگاہوں کا تحفظ کیا جائے گا،ملک میں رہنے والے تمام افراد کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، 13فروری کودہشت گردی کےخلاف یوم احتجاج منایاجائےگا،تمام مسالک کے علماملک سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔دریں اثنا پاکستان علماکونسل کے تحت امن کنونشن کا اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ حکومت سانحہ پشاور،شکارپورکے ملزمان اورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرے، قومی ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،مدارس پر دہشت گردی کا الزام لگانے والے ثبوت پیش کریں،قومی مصالحتی کونسل مزید موثر بنائی جائے،حکومت دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے۔

مزید خبریں :