پاکستان
08 فروری ، 2015

بلدیہ ٹاون تحقیقاتی رپورٹ :قوم کی نظریں وزیر اعظم پر ہیں،سراج الحق

بلدیہ ٹاون تحقیقاتی رپورٹ :قوم کی نظریں وزیر اعظم پر ہیں،سراج الحق

بونیر......امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد قوم کی نظریں وزیر اعظم پر ہیںکہ مظلوموں کو انصاف فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔مرکزاسلامی بونیر میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد پوری قوم کی نظریں وزیر اعظم پر ہیں کہ وہ کیسے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی نام پر ہو قانون کو حرکت میں آنا چاہیے ا ور اسے ختم کرنا چاہیئے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ دھشت گردی کو مذہب سے جوڑنا بہت بڑی غلطی ہے۔

مزید خبریں :