09 فروری ، 2015
اسلام آباد........قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہو گا۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو دن کے وقفے کے بعد آج شام 4 بجے ہوگا ۔ اجلاس میں ملک میں حالیہ پیٹرول بحران ، امن و امان کی صورت حال ، نیشنل ایکشن پلان سمیت آئی ڈی پیز کو درپیش مشکلات پر بحث کی جائے گی ۔ اجلاس 13 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔