09 فروری ، 2015
کوئٹہ ........کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف ہے ، تاہم دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سے وادی اور ملحقہ علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور کم سےکم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ صبح اور رات کے وقت موسم مزید سرد ہوجاتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں مطلع صاف جبکہ موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔