09 فروری ، 2015
کراچی .........کراچی کے علاقے کورنگی میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس اور رینجرز اطلاع ملنے پر پہنچے تاہم ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی کے قریب نجی اسپتال میں دو ڈاکو واردات کی نیت سے داخل ہوئے اور پہلی منزل کی جانب بڑھے تو نجی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔ ڈاکووں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، اس دوران اسپتال سے ہی پولیس اور رینجرز کو اطلاع کی گئی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار پہنچے تو ڈاکو فرار ہوچکے تھے۔