09 فروری ، 2015
کوہاٹ .......کوہاٹ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے غیر ملکیوں سمیت 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او کوہاٹ صہیب اشرف کاکہنا ہے کہ نواحی علاقے اوبلن اوتھل میں سرچ آپریشن کیاگیا۔آپریشن میں 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ گرفتار افراد میں غیر قانونی مقیم 6افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔