09 فروری ، 2015
کراچی......کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کامرس سینٹرمیں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی ہے۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ شہربھرکی فائربریگیڈ کوالرٹ کردیا گیا ۔ عمارت میں کئی دفاترموجود ہیں، لوگوں کو نکالا جارہا ہے ۔