پاکستان
09 فروری ، 2015

سرگودھا :خاتون کی شوہراور2بچوں سمیت خودسوزی ،خاتون ہلاک

سرگودھا :خاتون کی شوہراور2بچوں سمیت خودسوزی ،خاتون ہلاک

سرگودھا ........سرگودھا میں گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر شوہر اور 2 بچوں سمیت خود کو آگ لگادی۔خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ شوہر اوردونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق نواحی گاؤں میں مبینہ طور پر گھر یلو جھگڑے کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر خود سمیت شوہر ،تین سالہ بیٹی اور پانچ سالہ بیٹے کوآگ لگادی۔خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی جبکہ شوہر اوردونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزید خبریں :