09 فروری ، 2015
اسلام آباد........بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔اس موسم میں جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے.بالائی علاقوں ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں برفباری کے بعد رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں جس کے باعث مسافروں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔کچھ مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔سرد موسم میں جلانے کی لکڑی بھی بایاب ہوگئی ہے جبکہ موسمی امراض میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم سرد ہے۔آج کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 09 ڈگری رکارڈ کیا گیا۔