20 فروری ، 2015
کراچی........میٹرک بورڈ کراچی میں جاری ہفتہ طلباء میں پانچویں اور آخری روزمقابلہ ٔانگلش تقریر میں 150سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ سیکریٹری بورڈ حور مظہر کے اعلامیے کے مطابق مقا بلۂ انگلش تقریر میں اوّل پوزیشن رینجرز پبلک اسکول و کالج نارتھ ناظم آباد کے طالب علم ایم طلحہٰ بن طارق ولد طارق ابراہیم ، دوسری پوزیشن اقراء حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی حافظہ رومائسہ اشرف ولد سید ندیم اشرف جبکہ تیسری پوزیشن کےایم اے بوائز سیکنڈری اسکول شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ، موسیٰ لین کے ایس سلیمان ولد سید زر خان نے حاصل کی۔