پاکستان
20 فروری ، 2015

اسپین سے پاکستانی کمیونٹی کا وفداپنے مطالبات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

اسپین سے پاکستانی کمیونٹی کا وفداپنے مطالبات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا

بارسلونا........شفقت علی رضا........اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ایک وفد نے پاکستان سے پی آئی اے کی بارسلونا کے لئے ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش اور بارسلونا سے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کو شروع کرنے میں تاخیر کے خاتمے کے لئے اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ اسپین میں پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹ سے محروم ہو گئی ہے جس کہ لئے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ڈائریکٹ فلائٹ دوبارہ سے چلائے، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کا اجراء بارسلونا سے جلد شروع کیا جائے ،اوورسیز پاکستانیوں کے گھروں پر قبضہ مافیا کی جانب سے ہونے والے ناجائز قبضوں کی روک تھام کی جائے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اسپین کے چیف کوآرڈینیٹر حافظ عبدالرزاق صادق کی قیادت میں پاکستان جانے والے وفد میں شوکت اسلام چوہان، ڈاکٹر طاہر ندیم سندھو، چوہدری اسد اکبر جوڑا ، سید ہمایوں کبیر، چوہدری شعیب تارڑ، چوہدری نعیم گوندل شامل تھے۔اس موقع وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پی آئی اے کی اسپین میں بندش کے خاتمے اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اجراء کے سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ اداروں سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

مزید خبریں :