20 فروری ، 2015
لندن......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد میں مسلح دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے والے پمز اسپتال شعبہ امراض قلب کے سربراہ اور ممتاز و سینئر ڈاکٹر پروفیسر شاہد نواز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر شاہدنواز کے سفاکانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرا رواقعی سزا دی جائے ۔انھوں نے پروفیسر شاہد نواز کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میںبرابر کے شریک ہیں ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ الطاف حسین نے ڈاکٹر شاہد نواز ملک کی شہادت پر ان کے تمام احباب ، پمز اسپتال کے تمام ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور پمز اسپتال کے تمام عملے سے بھی دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ہے ۔دریں اثنا الطاف حسین نے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹرکے کارکن ضیاء الدین اور متحدہ سوشل فورم کے رکن معصوم تھری کے والد ہیرو لال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا،اور ایک تعزیتی بیان میں سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔