پاکستان
21 فروری ، 2015

گجرانوالہ: شادی میں فائرنگ،تماں بٹ کا جسمانی ریمانڈ جاری

گجرانوالہ: شادی میں فائرنگ،تماں بٹ کا جسمانی ریمانڈ جاری

گجرانوالہ .....گجرانوالہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکن تماں بٹ کو3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ہے ۔ پولیس نے 30 جنوری کو گجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں کھلے عام جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کے الزام میں تماں بٹ کو عدالت میں پیش کیا ۔ عدالت نے ملزم کو3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم ٹماں بٹ کے گھر سے 5 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، جن پر جعلی اسلحہ لائسنس نمبر لگوائے گئے تھے۔

مزید خبریں :