22 فروری ، 2015
فیصل آباد .....فیصل آباد میں ٹریفک حادثے نے 2 افراد کی جانیں لے لیں اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔حادثہ فیصل آباد میں کھڑیانوالہ کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا۔ ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو ریسکیوٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔