22 فروری ، 2015
ڈیرہ بگٹی.......ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں 8 انچ قطرگیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی گئی جس کے باعث 2 کنووں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ لیویز ذرئع کے مطابق دھماکے سے 8 انچ قطر کی گیس پائپ لائن متاثر ہوا،جس کے باعث گیس کنواں نمبر 21اور22 سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد متاثرہ پائپ لائن میں آگ بھڑک گئی ، واقعہ کے بعد سیکورٹی حکام اور او جی ڈی سی ایل کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاہم ابھی تک مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا جائیگا۔