22 فروری ، 2015
نوابشاہ .....نوابشاہ میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے والے 35 افراد کی حالت بگڑگئی ۔ مضر صحت کھانے سے متاثر ہونے والوں میں خواتیں اور بچے بھی شامل ہیں ،جنہیں پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہےاور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔