22 فروری ، 2015
لورالائی .....بلوچستان کے ضلع لورالائی میں مزید7 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ چار روز پہلے دکی میں گیس دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی تھی ۔ بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق 7 کان کنوں کی لاشیں چار روز بعد نکال لی گئیں۔ مائنز رسکیو ذرائع کے مطابق دکی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق5 کان کنوں کی لاشیں صبح تک نکال لی گئیںتھیں۔ جس کے ایک گھنٹے متاثرہ کان میں موجود باقی 2 کان کنوں کی لاشیں بھی نکالی گئیں ۔ ریسکیو کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور کان میں دبے ہوئے تمام 7 جاں بحق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق شانگلہ سوات سے ہے،4 روز قبل دکی میں مقامی کوئلہ کان گیس دھماکے کے باعث کان بیٹھ جانے سے 7 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔