22 فروری ، 2015
اسلام آباد......ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار باقاعدگی سے اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کراتے ہیں۔ وزیر خزانہ کی آمدنی، اثاثہ جات اور واجبات کی تمام تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے۔خان صاحب میثاق معیشت کی بجائے میثاق نفاق پر تلے ہوئے ہیں۔ترجمان وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہر سال گوشوارے باقاعدگی سے جمع کراتے ہیں،وزیر خزانہ کی آمدنی، اثاثہ جات اور واجبات کی تمام تفصیل الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے، الیکشن کمیشن باقاعدہ گزٹ نوٹی فیکشن کے ذریعے ایسی تفصیلات عام افراد کی معلومات کےلیے مہیا کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کبھی ایک روپیہ بھی اپنے بچوں کو دبئی نہیں بھیجا۔ وزیر خزانہ نے تمام جماعتوں بشمول تحریک انصاف کو میثاق معیشت کےلیے دعوت دی، لیکن خان صاحب میثاق نفاق پر تلے ہوئے ہیں۔