03 مارچ ، 2015
اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ 15 کروڑدینے والے کو اچھا کہنے کا مطلب عمران خان کے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے،عمران اس کا نام لیتے ہوئے کیوں شرماتے ہیں جو کہ ان کو سرعام خرید رہاہے۔ پرویزرشید کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس لیے ڈرتے ہیں کہ کہیں پول نہ کھل جائیں،وہ سیاست چھوڑنے کی بات کرتے ہیں،میں بھی چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان مجھ پرعائد الزام ثابت کریں۔