12 مارچ ، 2015
کراچی........ میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 14مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیے کے مطابق شہر کی مخدوش حالات کے پیش نظر طلباء، والدین اور اساتذہ کے مفاد کو مدِ ّ نظر رکھتے ہوئے دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کے لئے 14مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔