20 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی پولیس نے مسجد کے باہر بم دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کے مالک کو گرفتار کرلیا، جبکہ جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔آرام باغ میں مسجد کے باہر ہونے والا دھماکا پولیس کے لئے کچھ شواہد چھوڑ گیا تھا جن کی مدد سے پولیس دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر کے مالک تک پہنچ گئی، جس کا نام لیاقت اور وہ کیماڑی کا رہائشی ہے۔ لیاقت نے پولیس کو بتایا ہے اُس نے یہ موٹر سائیکل کچھ عرصہ قبل کسی کو فروخت کی تھی اور اب پولیس دوسرے مالک کو تلاش کررہی ہے۔ نامعلوم دہشت گردوں نے واردات کو زیادہ تباہ کن اور جان لیوا بنانے کیلئے دھماکا خیز مواد کے علاوہ بڑی تعداد میں بال بیرنگ بھی استعمال کئے۔ تفتیشی حکام کہتے ہیں آرام باغ دھماکا2012ءمیں حیدری پر ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔ رینجرز نے جائے وقوع سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا جو ر موبائل سے ویڈیو بنا رہا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا بم دھماکا ہے۔14مارچ کو اورنگی ٹاو‘ن میں بلاک بم دھماکا کیا گیا تھا۔