20 مارچ ، 2015
صوابی.......صوابی میں پولیس نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق اسد قیصر کے بھائی عدنان قیصر کو یونیورسٹی آف صوابی کی وائس چانسلر میڈم ڈاکٹر نور جہاں سے تلخ کلامی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ عدنان قیصر سے واقعے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔