پاکستان
20 مارچ ، 2015

رینجرز پر حملہ:وزیرداخلہ ،وزرائے اعلیٰ سندھ اور پنجاب کی مذمت

رینجرز پر حملہ:وزیرداخلہ ،وزرائے اعلیٰ سندھ اور پنجاب کی مذمت

کراچی ......کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں دو اہلکاروں کی شہادت پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی میں رینجرز کی گاڑی پر حملے کی مذمت اور 2رینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ قائم شاہ علی کا رینجرز کی گاڑی پرحملےکا نوٹس لیتے ہوئے کہنا ہے کہ بزدلانہ حملوں سے اہلکاروں کےحوصلے پست نہیں ہوں گے،قانون نافذکرنےوالےاداروں پرحملہ قابل مذمت ہے، کراچی سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ ایکشن جاری رہے گا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ رینجرزپرحملہ شرمناک اور بزدلانہ عمل ہے،جس کی جنتی مذمت کی جائےکم ہے، رینجرز اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،رینجرزاورپولیس کےحوصلےپہلےبھی بلندتھے،اب بھی بلندہیں۔

مزید خبریں :