پاکستان
20 مارچ ، 2015

پی پی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کر دیا گیا

پی پی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کر دیا گیا

کراچی........عوامی جلسے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور ایم کیو ایم کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل کو معطل کر دیا گیا۔ معاملہ ہے کیا اور قادر پٹیل سے غلطی کہاں ہوئی؟ تاریخ 6مارچ، اجتماع پیپلز پارٹی کے مقتول رکن سندھ اسمبلی عبداللہ مراد کی برسی پر ملیر کا جلسہ، جب تقریر کی باری آئی اسی روز لندن سے وطن پہنچنے والے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل کی تو خوب گرجے اور برسے۔ تقریر کا آغاز کس کے نام رہا، خود دیکھ لیجئے۔سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس قادر پٹیل نے نومنتخب سینیٹر ز پر کیا خوب غصہ اتارا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے نوٹس پر 10مارچ کو قادر پٹیل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا اور جواب نہ آنے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر معطل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے سابق صدر فیصل رضا عابدی کو بھی ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں پر تنقید کرنے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل کو پارٹی قیادت کی ناراضی کا علم تھا اور وہ اسی لئے ایک بار پھر لندن چلے گئے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات سے قبل کراچی ڈویژن کے نئے صدر کا تقرر کرنا چاہتی ہے۔

مزید خبریں :