20 مارچ ، 2015
دہلی........دہلی پولیس نے بھارت کے سابق وزیرششی تھرورکی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے پوچھ گچھ کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کرکے مہر تارڑ سے ملاقات ممکن بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ سے تفتیش اور پوچ گچھ کیلئے ملاقات کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر بی ایس بسی نے کہا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو مہر تارڑ سے بات چیت کی جائے گی، کیونکہ وہ اس کیس میں روشنی ڈال سکتی ہیں۔ ان کی یہ بھی کہنا ہے کہ مہر تارڑ نے پہلے تو کہا تھا کہ بھارتی پولیس چاہے تو ان سے رابطہ کرسکتی ہےمگر گذشتہ جمعرات کو اس کیس سے متعلق انہوں نے سوشل میڈیا پر پر لکھا تھا ’’ نو کمنٹس اور یہ ہی میرے کمنٹس ہیں ‘‘۔