20 مارچ ، 2015
لاہور........لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو 27مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ طاہرالقادری کو 27مارچ کو گرفتارکر کے پیش کیا جائے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں طاہرالقادری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ان کے خلاف دیپالپور میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں کیس درج ہے۔