پاکستان
21 مارچ ، 2015

اسلام آباد : 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی

 اسلام آباد : 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی

اسلام آباد........اسلام آباد میں 23 مارچ پریڈ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی۔اسلام آباد اورراولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پریڈ کی تیاریوں کے باعث اسلام آباد میںموبائل فون جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے ۔اسلام آباد میں 23 مارچ کے حوالے سے فل ڈریس ریہرسل آج ہو گی۔ سیکیورٹی کے پیش نظر پریڈ ایونیو کی جانب سے جانے والے تمام راستوں کو بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی کے لئے پاک فوج اور اسلام آباد پولیس کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ فوج کا خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں سے سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی جائے گی ۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آمدورفت کے لئے کھنہ پل سے چک شہزاد جبکہ کشمیر ہائی وے پر راستہ گولڑہ اور ترنول کے مقامات سے کھولا گیا ہے ۔ پریڈ کی تیاریوں کے پیش نظر اسلام آباد میں موبائل فون جزوی طور پر معطل ہے ۔

مزید خبریں :