پاکستان
21 مارچ ، 2015

کراچی دھماکے میں شہید 2رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کراچی دھماکے میں شہید 2رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

کراچی .......کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز کی موبائل پر خود کش حملے میںشہید ہونےوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایسی کارروئیاں رینجرز کو اپنے مقاصد کے حصول سے نہیں روک سکتیں ۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گذشتہ روز رینجرز کی موبائل وین پر خودکش حملے میں شہید دو اہلکاروں کی نماز جنازہ رینجرز ٹریننگ سینٹر ٹول پلازہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی جی رینجرز ،کورکمانڈر کراچی نوید مختار اور رینجرز اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نماز جنازہ کےبعد گفتگو کرتے ہوئے کور کمانڈر کراچی نوید مختار نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔رینجرز کی موبائل کو معمول کے گشت کےدوران شاہراہ نور جہاں پر نشانہ بنایا گیا تھا۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے میں زخمی دو رینجرز اہلکار وں اور ایک راہ گیر خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آئی جی سندھ ،کراچی پولیس چیف اور ایم کیوایم کے وفد نے زخمیوں کی عیادت کی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ حملہ رینجرز کی شہر میں جاری کارروائیوں کا رد عمل ہے۔

مزید خبریں :