پاکستان
21 مارچ ، 2015

اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا، خورشید شاہ

 اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں لگے گا، خورشید شاہ

سکھر........اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اٹھارھویں ترمیم میں گورنر راج لگانا بڑا مشکل ہے۔ اگر گورنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا ۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صولت مرزا کی بات نہیں کروں گا مگر عزیر بلوچ کا کیس الگ ہے۔پیپلز پارٹی نے لیاری میں آپریشن کرکے عذیر بلوچ کیلئے زمین تنگ کی اور اسے ملک چھوڑنا پڑا۔اب عذیر بلوچ بدلہ لینے کیلئے پارٹی پر الزامات لگا رہا ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر اتفاق خوش آئند ہے۔ کوئی بھی مسئلہ لڑائی ، اور دھرنوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ گورنر راج لگانا مشکل ہے۔

مزید خبریں :