21 مارچ ، 2015
کراچی .......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر پولیس افسر کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مقتول کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ایس پی بلدیہ ٹاون اعجاز ہاشمی کے مطابق اے ایس آئی علی محمد رات گئے بلدیہ ٹاون میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے کے بعد صبح بلدیہ فٹ بال اسٹیڈیم کے قریب اپنے گھر پہنچا تو ملزمان نے گھر میں گھس کر اسے قتل کردیا۔ملزمان نے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا۔ملزمان علی محمد کا سرکاری پستول بھی ساتھ لے گئے۔اے ایس آئی علی محمد ایس پی بلدیہ کے اسکواڈ کا کمانڈر تھا۔