پاکستان
21 مارچ ، 2015

کسی پارٹی کے خلاف نہیں مجرموںکے خلاف ایکشن کررہے ہیں ،وزیر اعظم

کسی پارٹی کے خلاف نہیں مجرموںکے خلاف ایکشن کررہے ہیں ،وزیر اعظم

سیالکوٹ......... وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جو کام شروع کیا ہے اسے انجام تک پہنچائیں گے ،پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے،فوجی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے زبردست کام کیا ہے۔کراچی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن کسی پارٹی کے خلاف نہیں بلکہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہو رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سیاستدانوں کی کوتاہیاں بتائی جاتی ہیں،آمروں کی نہیں،ترقی ہمیشہ جمہوری دور میں ہوئی،آمر دور میں ملک پیچھے گیا۔وزیراعظم نوازشریف بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہےکوشش ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت کا خاتمہ کریں ۔ بجلی کا مسئلہ نہ ہم نے پیدا کیا اور نہ ہی یہ ایک دن میں ختم ہوسکتاہے لیکن اپنے دور میں اس مسئلے کو ختم کریں گے۔ توانائی کی کمی معیشت پر برا اثرڈالتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی سے 3600 میگاواٹ بجلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر رقم پی ایس ڈی پی سے لگائی جائے گی ۔چین سے 4000 میگاواٹ بجلی لیں گے۔ جاری منصوبوں سے 7000 میگاواٹ بجلی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 2017 تک 10000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی، کوئلے اور نیوکلیئر توانائی سے کام کرنے والے بجلی گھر 2018 سے کام کرنا شروع کردیں گے۔وزیراعظم نے سیالکوٹ لاہور ایکسپریس وے تعمیر کرنے اور ٹیکنو لوجی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کولڈ اسٹوریج بنانے کے یے اقدامات کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنانے اور کرپشن سے بچنے کےلیے مزید ٹرانسپیرنسی کی ضرورت پر زور دیا، وزیر اعظم نواز شریف نے تاجروں اور صنعتکاروں کو ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصاً توانائی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں :