پاکستان
05 مئی ، 2012

سندھ ، مکران ڈویژن میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

سندھ ، مکران ڈویژن میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی… آئندہ دو روز میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، اس دوران سندھ اور مکران ڈویژن میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لسبیلا، موہنجوداڑو، چھور اور سبی میں 44 ، دادو، ٹھٹہ، بدین، مٹھی، روہڑی، نوابشاہ، لاڑکانہ اور گوادر میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کاشتکار حضرات کے لئے اطلاع ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کاشت کے اکثر علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران بارش کا امکان نہیں۔ گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اسلام آباد میں 34، لاہور 39، کوئٹہ 29، مظفرآباد 33، ملتان 40، کراچی 42، پشاور 38، گلگت 32، مری 22 اور فیصل آباد میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے۔

مزید خبریں :