پاکستان
05 مئی ، 2012

سیشن کورٹ لاہور میں وکلاء احاطہ عدالت میں الجھ پڑے

لاہور…لاہور کی سیشن کورٹ میں دو وکلاء ایک کیس پر دلائل دینے پر احاطہ عدالت میں الجھ پڑے۔ وکلاء کے ایک گروہ نے ایک دوسرے گروہ کی درگت بنا دی۔میاں سہیل ایڈووکیٹ نامی وکیل نے الزام عائد کیاہے کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر مظہر شیر اعوان نے ساتھی وکلاء سمیت عدالت کے باہر ا نہیں تشدد کا نشانہ بنایا،۔ میاں سہیل ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک کیس میں ملزمان کے خلاف ایک کیس پر دلائل دے کر عدالت سے نکلے تھے کہ ان پر وکلا ء نے حملہ کر دیااور اس حوالے سے متعلقہ وکلاء کے خلاف وہ اس معاملے پر جلد بار ایسوسی ایشن اور عدالت سے رجوع کر یں گے۔

مزید خبریں :