05 مئی ، 2012
پشاور…پشاور میں گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں امریکی سفارت خانے کے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پشاور میں تھانہ شرقی پولیس نے امریکی سفارت خانے کی گاڑی قبضے میں لی ہے اور اس کے ڈرائیور ارشد محمود کو گرفتار کر کے اس کے خلاف 6 وائرلیس سیٹ ایکٹ اور دفعہ 420 سمیت مختلف قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ چیف انوسٹی گیشن افسر سیف اللٰہ خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑی بغیر پیشگی اطلاع کے پشاور میں گھوم رہی تھی، جس پر اس گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور سے پوچھ گچھ کے دورانی گئی۔ تو معلوم ہوا کہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔