05 مئی ، 2012
لاہور…لاہور چیمبر کے صدر عرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے فوری طور پر دو سالہ پلان کا اعلان کرے۔لاہور چیمبرمیں ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ملک معاشی طور پر بحرانوں کا شکار ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ بجلی اور گیس کی قلت ہے اس پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت نے ساڑھے چار سال میں کوئی قدام نہیں اٹھایا۔ لاہور چیمبر کے صدر کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس مہنگی کر کے معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا۔