پاکستان
05 مئی ، 2012

وہاڑی :پنچایت کے ذریعے گھر آنیوالی لڑکی پر اسرار طور پر ہلاک

وہاڑی :پنچایت کے ذریعے گھر آنیوالی لڑکی پر اسرار طور پر ہلاک

وہاڑی …وہاڑی کے علاقے گگومنڈی میں پنچایت کے ذریعے واپس لائی جانے والی لڑکی گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی ، گگو منڈی کے نواحی چک 271 ای بی کی جواں سال لڑکی تین روز قبل گھر سے چلی گئی تھی،اسے پنچایت کے ذریعے گزشتہ روز واپس گھر لایا گیا جہاں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی،لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ اس نے حالات سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی،مقامی پولیس واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش کر رہی ہے۔

مزید خبریں :