05 مئی ، 2012
پشاور…فاٹا سیکرٹریٹ نے مختلف سرکاری محکموں میں طویل عرصے سے غیر حاضر 70ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔فاٹا سیکریٹیریٹذرائع کے مطابق فاٹا سیکریٹریٹیریٹ کے حکام نے فاٹا میں محکمہ تعلیم، محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری محکموں میں طویل عرصہ سے غیر حاضر 70 سرکاری ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطرف ہونے والے ملازمین کے حوالے سے فاٹا حکام نے متعلقہ اداروں کو لیٹر ارسال کیا ہے جبکہ ایک لیٹر کو اکاؤنٹینٹ جنرل خیبر پختونخواہ آفس کو بھی ارسال کیا ہے۔