پاکستان
05 مئی ، 2012

جوابی جلسوں سے حکومت کیخلاف تحریک مزید مضبوط ہو گی،حمزہ شہباز

 جوابی جلسوں سے حکومت کیخلاف تحریک مزید مضبوط ہو گی،حمزہ شہباز

لاہور…مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے جوابی جلسوں سے حکومت کے خلاف تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔حمزہ شہبازنے یہ بات لاہور میں مرحوم صحافی حامدجاوید مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔حمزہ شہبازشریف نے مرحوم صحافی کے اہل خانہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے 12 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔ حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے کسی ایجنڈے کے لئے نہیں بلکہ ملک اور قومی اداروں کے استحکام کے لئے حکومت کے خلاف تحریک چلا رہی ہے۔

مزید خبریں :