دنیا
05 مئی ، 2012

نائن الیون، خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزمان فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش

نائن الیون، خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزمان فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش

واشنگٹن…گوانتا ناموبے میں نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم خالد شیخ محمد سمیت پانچ ملزمان کو فوجی ٹریبونل کے سامنے پیش کر دیا گیا۔کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران ملزم رمزی بن الشیبہ چلایا اور جج سے بولا کہ تم ہمیں مار دو گے، سماعت کے دوران خالد شیخ محمد اور ساتھی ملزمان سفید جمپ سوٹ پہنے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ۔کمرہ عدالت میں تمام ملزمان بغیر ہتھکڑی کے تھے اور ان کے درمیان کچھ فاصلہ رکھ کر بیٹھایا گیا تھا ۔خالد شیخ محمد اور ان کے چار ساتھیوں پر دہشت گردی ،ہائی جیکنگ کی سازش ،قتل اور دیگر الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اگر الزامات ثابت ہوئے تو انہیں سزائے موت ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :