05 مئی ، 2012
مری…وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف 9 سال بعد واپس آئے تو انہیں عدلیہ نے معاف کر دیا۔ اگر وزیراعظم کو عدالت نے بری کر دیا تو لانگ مارچ کرنیوالے یہ لوگ عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔مری میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ چودھری نثار چکری کے پہلوان ہیں جو وزیراعظم کو اسمبلی نہیں آنے دیں گے، اگر وزیراعظم کو عدالت نے بری کر دیا تو یہ لوگ عوام کو کیسے منہ دکھائیں گے ۔مسلم لیگ ن کے سوا تمام جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں، ابھی عدالت کا تفصیلی فیصلہ نہیں آیا اور یہ لانگ مارچ کی باتیں کر رہے ہیں۔